ٹیکنالوجی
سائبر محفوظ پاکستان ہفتہ: عوامی آگاہی مہم
بینکاری فراڈ اور فشنگ سے بچاؤ کیلئے ورکشاپس، اشتہارات اور ہیلپ لائن نمبر جاری کیے گئے ہیں۔
عائشہ صدیقی
اسلام آباد — وفاقی اداروں نے مشترکہ طور پر ’سائبر محفوظ پاکستان ہفتہ‘ کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد عوام میں مضبوط پاس ورڈ، دو مرحلہ تصدیق اور مشتبہ لنکس سے پرہیز کی عادت پیدا کرنا ہے۔
ماہرین نے نوجوانوں کو خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر ذاتی معلومات شیئر کرنے سے پہلے ذرائع کی جانچ ضروری ہے۔
بینکوں نے مؤکلوں کو یاد دلایا کہ کال یا واٹس ایپ کے ذریے او ٹی پی کبھی نہ بتائیں؛ شک کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن رابطہ کریں۔