صحت
ڈینگی روک تھام: اسکولوں میں آگاہی سیشن
بلدیاتی حکام نے پودوں کے برتنوں میں پانی جمع ہونے سے بچنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
نائلہ رؤف
راولپنڈی — محکمہ صحت اور تعلیم نے مشترکہ پروگرام میں اساتذہ اور طلباء کو ڈینگی کی علامات اور احتیاط سکھائی۔
فوگنگ شیڈول کا اعلان بھی کیا گیا ہے؛ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ دروازے کھڑکیاں جالی دار رکھیں۔
ماہرین نے خبردار کیا کہ بخار اور جسم درد کو ہلکے میں نہ لیں؛ فوری ٹیسٹ مفید ہو سکتا ہے۔